خدا کے سواکسی کا باپ بھی مہمند ڈیم کی تعمیرنہیں روک سکتا، فیصل وائوڈا

Spread the love

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل وائوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اللہ کے سواکسی کا باپ بھی ڈیم کی تعمیر نہیں روک سکتا، مہمند ڈیم ہرحال میں بنے گا ، کسی میں دم نہیں کہ کوئی ڈیم کی تعمیر روک سکے، ڈیموں کی تعمیرروکنے کی بات دشمن ہی کرسکتا ہے،شہبازشریف کی باتوں کا جواب قومی اسمبلی میں دوں گا۔وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل وائوڈا نے گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 58 فیصد پانی چوری ہورہا ہے،اس جرم میں ملوث افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، چاروں صوبوں میں ٹیلی میٹرزلگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں تجاوزات کے نام پر قانونی تعمیرات بھی گرائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ پروزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تعاون کے پیغام پر ان کا مشکور ہوں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ میں نے اپنی انا پیچھے کردی ہے جس کے باعث مخالف سیاسی جماعتوں کے کام سب سے پہلے کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ فیصل وائوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت ہٹانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ہے،سندھ حکومت نہ گرا رہے ہیں اور نہ ہی گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کچھ بھی نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں