جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

Spread the love

 جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔ گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں