جسپریت بمرا کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ سے آرام کا موقع دے دیا گیا

Spread the love

بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ سے آرام کا موقع دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد سیراج کو ون ڈے جبکہ سیدارتھ کول کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 157.1 اوورز کرائے اور انہوں نے 21 وکٹیں لیں، ہم نے ان کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے انہیں کینگروز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ تازہ دم ہو کر بہتر طریقے سے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھ سکیں، ان کی جگہ محمد سیراج ون ڈے جبکہ سیدارتھ کول کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں