جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 26ویں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Spread the love
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان کھڑے قومی ترانہ سن رہے ہیں

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، وفاقی وزار، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی، شمالی قبرص کے سپریم کورٹ آف ترک جمہوریہ کے صدر نرین فردی سیفک، نائیجیریا کی بورنو ریاست کے چیف جج کاشیم زنہ، سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف انڈیا اور صدر گورننگ کمیٹی آف کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ جسٹس مادان بھماراؤ لوکر، ان کی اہلیہ سویتہ لوکر اور کینیڈا کے کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے بانی صدر اور سابق جج سندرا ای اوکسنر کو دعوت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں