جاپانی عدالت نے نسان کمپنی سابق سربراہ کارلوس گھوسن کی ضمانت جاپانی عدالت نے پھر مسترد کردی

Spread the love
کارلوس گھوسن

جاپانی  عدالت  نے  نسان موٹرز کے سابق سربراہ کارلوس گھوسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

کارلوس گھوسن پر مالیاتی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں جس نے جاپانی موٹر ساز صنعت  کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ٹوکیو کی عدالت  میں گھوسن کے وکیل نے ضمانت کے حصول کے لئے گھوسن کی جانب سے متعدد یقین دہانیاں پیش کیں جن میں برقی کڑے پہننا ،جاپان سے فرار نہ ہونا اور اس کے لئے ملزم کے پاسپورٹس عدالت کے حوالے کرنا ،مقدمے  میں نامزد کسی بھی ملزم اور ان کے تعلق داروں سے رابطہ نہ کرنا ،بھاری نقد زر ضمانت فراہم کرنا اور عدالت کی  فراہم  کردہ  حفاظت  میں رہنا شامل تھا۔

تاہم ،عدالت نے جرائم کی سنگینی کا حوالہ دیتے ہوئے   کارلوس  گھوسن کو ضمانت دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ جاپان میں ایسا کوئی  قانون نہیں کہ ضمانت پر رہا ملزم برقی کڑے پہن کر گھومتا پھرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں