تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری ہماری معیشت کی بحالی کی لائف لائن ہے: صدر مملکت کی ایکرلی سٹیلز کے چیئرمین عباس اکبر علی سے بات چیت

Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایمریلی سٹیلز کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار میں آسانی ، روزگار کے مواقع اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی تیز تر ترقی کے ذریعے نجی شعبوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے یہ بات پاکستانی کمپنی ”ایمریلی سٹیلز“ کے چیئرمین عباس اکبر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کاروبار میں سہولت دینے کے لئے ہر اقدام اٹھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری ہماری معیشت کی بحالی کی لائف لائن ہے جس میں ملک کو مسابقانہ سبقت حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار فضاءپیدا کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو جدید دور کی ٹیکنالوجی بروئے کار لانی چاہئے تاکہ اس کی گنجائش اور معیار مزید بلند ہو اور اس کے نتیجہ میں ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں