تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔: جنرل قمر جاوید باجوہ

Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا اور تاجروں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ فوج نے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جس سے کاروبار کے مواقع بہتر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میںاپنا ہر ممکن کردار ادا کرے۔
تاجر برادری نے بھی ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ہر سطح پر بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں