بے نظیر بھٹو قتل کیس کے مفرور مجرم کے منجمد اکاونٹ سے پیسے نکل گئے۔ عدالت برہم

Spread the love

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سابق صدر اور کیس کے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے 2 منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی گئی ہے۔ رقم نکلوانے کے انکشاف پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔

عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 2 بینکوں کے منجمد اکاؤنٹس میں سے رقم کس نے اور کیسے نکلوائی؟

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔
ساتھ ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی دیگر مکمل پراپرٹی اور اکاؤنٹس کی فہرست بھی طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں