بینکنگ کورٹ میں دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی

Spread the love

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پیر کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئیسماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی آمد پر سیکیورٹی نے کارکنوں کو اندر آنے سے روک دیا، اس دوران دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں