بیلہ مرحومین کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

Spread the love

گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے بیلہ میں بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مذکورہ حادثے کا مقدمہ سب انسپکٹر جان محمد جاموٹ کی مدعیت میں بس کے مالک محمد یونس اور ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، غفلت و لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سانحہ بیلہ میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی میتیں ایدھی سینٹر کراچی سے بلوچستان پہنچائی گئیں جنہیں بذریعہ سڑک پنجگور لے جایا گیا۔

رضاکار ادارے کی 11 ایمولینسز میں 24 میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا گیا جبکہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر بلوچستان اسد اللہ بلوچ بھی ایمبولینسز کے قافلے کے ہمراہ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں