بیجنگ میں3 روزہ کتاب میلہ 10جنوری سے شروع ہوگا

Spread the love


میلے میں 4لاکھ سے زائد نئی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابیں رکھی جائیں گی
میلے میں 718اشاعتی اداروں نے 2527سٹال بک کرائے ہیںفورم اورٹاک شوز بھی ہونگے
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بیجنگ میں دس جنوری سے تین روزہ کتاب میلے کا افتتاح ہورہا ہے اس میلے میں چار لاکھ سے زیادہ نئی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کی نمائش کی جائے گی۔ یہ میلہ اشاعتی اداروںکی ایک بنیادی سرگرمی ہے اس کا اہتمام پبلشرز ایسوسی ایشن آف چائنہ اور بک ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن آف چائنہ مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔میلے میں 718اشاعتی اداروں نے 2527سٹال بک کرائے ہیں تین روزہ میلے کے دوران210تعلیمی سرگرمیاں بھی منعقد ہونگی جن میں فورم ،ٹاک شوز وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں