بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1 ۔ 1سے برابرکر دی

Spread the love

بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکر دھاون نے پہلی وکٹ پر 47رنز کی شراکت قائم کی، دھاون 32اور شرما 43 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹںگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 112گیندوں پر 104رنز کی اننگز کھیلی۔مہندرا سنگھ دھونی 55 اور دنیش کارتھک 25رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بیہنڈروف، جے رچرڈسن، مارکس اسٹونس اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شان مارش کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز الیکس کیری 18 اور کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جب کہ گلین میکسویل 48، مارکس اسٹونس 29، عثمان خواجہ 21اور پیٹر ہینڈسکوم 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں