بھارتی فوج کی وادی نیلم میں گولہ باری،خاتون شہید، 4افراد زخمی

Spread the love

بھارتی فوج کا بھاری توپخانے سے وادی نیلم کے مختلف سیکٹرز پر گولہ باری 01 خاتون شہید چار افراد شدید زخمی متعدد مکانات تباہ ہو گئے ۔ پاکستانی فوج کا بھرپور جواب ، ، شاہرائے نیلم کوحفاطتی نقطہ نظر سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھاتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع آٹھمقام وادی نیلم کے راوٹہ، کیرن، سالخلہ سیکٹرز پر بُدھ کی صبح بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام کے نواحی گائوں بگنہ پائین میں میں مارٹر کا گولہ دولت خان کے مکان پر لگنے سے ایک خاتون ساجدہ بی بی موقع پر شہید ہو گئی ہے جبکہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ رواٹۃ شنگاں کے علاقوں میں بھی بلا تعطل چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھاری توپ خانے کے فائر سے بچنے کے کیلئے عوام کو خبردار کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے مساجد میں اعلانات کئے گئے ۔ جبکہ ہسپتالوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کو نقل مکانی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔ لیکن فوری طور پر عوام تہہ خانوں اور بنکرز میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جارحانہ نقل وحرکت کی وجہ سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی فوج نے بھی موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کئی بنکرز تباہ کر دئیے ہیں۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں