برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہو گی

Spread the love

برطانیہ کے وزیراعظم تھریسامے آج منگل کو ایک بار پھر برطانوی پارلیمان کو یورپ سے علیحدگی کے مجوزہ معاہدے کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے تجویز کردہ بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ آج ہو گی۔سیاسی ماہرین کے مطابق پارلیمان میں بریگزٹ پر ووٹنگ میں اگر تھریسامے ہار جاتی ہیں تو وہ یہ راستہ اپنا سکتی ہیں کہ تھریسامے ڈیل دوبارہ پاس کروانے کی کوشش کریں گی۔ بغیر ڈیل کے بریگزٹ ہونے دیں گی یا پھر بریگزٹ ہی کو روک دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 1945کے بعد سے یہ برطانیہ کا سب سے بڑا سیاسی بحران ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں