بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

Spread the love

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سےصارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں