اے بی ڈویلئیرز 12سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں ہوں گے, لاہور قلندرز

Spread the love

پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز پاکستان میں میچز کھیلیں گے۔ لاہور قلندر کے بلے باز اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلئیرز 12سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ایکشن میں ہوں گے، انہوں نے پاکستان آکر میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا 9اور 10مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں جب کہ پوری کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کی فتوحات کے لئے پیاس بجھانے میں اپنا کردار ادا کروں۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، 2007میں دورہ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، میرے لئے لاہور آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کچھ کردار ادا کر سکوں۔لاہور قلندرز کا 9مارچ کو اسلام آبا د یونائیٹڈ اور 10مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے پلے آف میچز اور فائنل بھی پاکستان میں ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اے بی ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے لاہور کے شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔احسان مانی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاکستان آنے کے فیصلے سے پی ایس ایل کو نئی راہ ملے گی۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ لاہور کی فلائٹ پر بیٹھنے کے لیے بے تاب ہیں۔محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کرکٹ کی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ وہ تماشائیوں سے بھرے لاہور کے سٹیڈیم سے حسین یادیں لے کر جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا 9اور 10مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلئے تی

اپنا تبصرہ بھیجیں