ایران دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کے اعلان پر ڈٹ گیا

Spread the love

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عن قریب میزائلوں کی مدد سے دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے گا۔ ایرانی صدر نے امریکا اور مغرب کی طرف سے تنبیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران خلائی تحقیقات کے میدان میں کسی بیرونی دبائو میںنہیں آئے گا۔ صدرحسن روحانی نے شمالی ضلع کلستان کے شیر کنبد کاووس میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ایران کا مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ “پیام” مصنوعی چاند زمین کے مدار سے 600 کلو میٹر کی مسافت پر رکے گا۔ یہ ایران کا سب سے دور پہلا مصنوعی سیارہ ہوگا جو ایک دن میں ایران سے چھ بار گذرے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ “پیام” مصنوعی سیارے کے بعد “برسیمرگ” مصنوعی سیارہ بھی خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ دونوں مصنوعی سیارے چند روز قبل ایران کی “امیر کبیر” یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے مکمل کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں