اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور غیر ملکی فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی۔ مریم اورنگزیب

Spread the love

ترجمان مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کا ٹوئٹ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی اور اپنی کابینہ کی نااہلی سے پریشان ہیں۔ عمران صاحب! پارلیمنٹ اور حکومت ٹوئٹر پہ نہیں چلتی۔ عمران صاحب ہمیشہ کی طرح الزامات لگا کر اپوزیشن سے اپنی نااہلی کا این آر او چاہتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب! پاکستان کی عوام اپنے وزیراعظم کا تلاشِ گمشدگی کا اشتہار دینے والے ہیں۔ عمران صاحب! اپوزیشن آپ کی نااہلی پہ خاموش نہیں ہو گی۔ اپوزیشن پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں 35 فیصد فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ عمران صاحب! اپوزیشن آپ سے پوچھتے رہے گی کہ قرضوں میں اضافہ کیسے ہوا؟

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! اپوزیشن پوچھتی رہے گی مہنگائی میں 100فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ عمران صاحب! اپوزیشن آپ کو علیمہ باجی اور غیر ملکی فنڈنگ میں این آر او نہیں دے گی۔ عمران صاحب! اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ روپے کی قدر میں 95 فیصد کمی کے باوجود ٹریڈ ڈیفیسڈ میں کمی کیوں نہیں آرہی۔

عمران صاحب! اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ راتوں رات قرضوں میں کتنا اور کیوں اضافہ ہو رہا؟ اپوزیشن پوچھتی رہی کہ جو بجلی اور گیس محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کے لئے بنا کے دے گئے تھے، آپ سے اُس کی ترسیل نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن آپ سے پوچھتی رہے گی کہ ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا ٹوئٹ کب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں