آسٹریلیا میں شدید گرمی،انسان اور جانور بے حال

Spread the love

آسٹریلیا میں شدید گرمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی بے حال کردیا ہے۔آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں در جہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے،شہریوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی گرمی سے ستائے ہوئے ہیں۔سڈنی کے چڑیا گھر میں گرمی کے توڑ کے لیے جانوروں کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ہاتھیوں،زرافوں،دریائی بلوں و دیگر جانوروں کو پانی سے نہلایا بھی گیا۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق تسمانیہ کے علاوہ دیگر جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت 40جبکہ نیو ساتھ ویلز میں41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں