آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

Spread the love

آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا۔ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو اب سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے اور سری لنکن ٹیم بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکستوں کے بعد کینگروز پر وار کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی بھارت سے ناکامیوں کا سارا غصہ سری لنکا پر اتارنے کیلئے پر جوش ہے اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔سری لنکن ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہسری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔سری لنکا کرکٹ نے پرادیپ کے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گریڈ ون سٹرین کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ پرادیپ نے آخری مرتبہ اکتوبر 2017ء میں ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم فروری سے 5 فروری تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں