آرمی چیف سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے: آئی ایس پی آر

Spread the love

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیدیا۔ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی ا?ٓرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آرمی چیف نے کبھی بھی بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں ا?رمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے کام نہیں کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں