سانحہ ساہیوال کے حوالے سے آئی جی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

Spread the love

سانحہ ساہیوال کے سلسلہ میں آئی جی پنجاب نے واضح احکامات تھے کہ واقعہ پر دو مقدمات درج نہیں کئے جائیں گے مگر متعلقہ اداروں نے آئی جی کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے لواحقین کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا جبکہ دوسرا مقدمہ انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جنازے میں شریک لوگوں نے کہا کہ اسی بات سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ حکومت اور دیگر ادارے انصاف فراہم کرنے میں کتنے سنجیدہ ہیں اور جس قسم کا انصاف فراہم کیا جائے گا وہ نظر آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں