امیرِ قطر کی دعوت پر وزیر اعظم 2 روزہ دورہ پر قطر روانہ

Spread the love

وزیراعظم عمران خان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر پیر کو قطر کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم قطر کے امیر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وہ قطر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران قطر میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں