امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوسعودی عرب پہنچ گئے۔

Spread the love

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطیٰ کے 8 روزہ دورے پر ہیں اسی سلسلہ میں متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے مائیک پومپیو کا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں