امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گئے

Spread the love

 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چار ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو پاکستان پہنچ گئے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارتِ خارجہ آمد پر انکا خیر مقدم کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔+


زلمے خلیل زاد کی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقات بھی متوقع

بات چیت کے دوران فریقین نے ابوظہبی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمے خلیل زاد کی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ ان ملاقات میں امریکی سینئر عہدیدار لیزا کرٹس بھی موجود ہوں گی۔افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں سینئر امریکی عہدیدار لیزا کرٹس پاکستان میں ہیں۔پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں پاک۔امریکا تعلقات، افغان امن عمل اور سرحدی انتظام کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں