امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئی ویل کے ایئرپورٹ کا نام امریکی باکسر محمد علی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Spread the love

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک غور و فکر کے بعد ورکنگ گروپ کی جانب سے امریکی ریاست کنٹیکی کے لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر ووٹنگ کی گئی، جس کے بعد شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ کا نام لوئی ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بجائے لوئی ویل محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ لوئی ویل محمد علی کلے کا آبائی شہر ہے۔

محمد علی کلے کی آج سالگرہ بھی ہے اس موقع پر ادارے ی طرف سے ان کو خراج عقیدت کے طور پر ان کے بارے میں ایک مفصل مضمون شامل کیا ہے اپ یہ مضمون انٹرنیشنل صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں