امریکی انتخابات میں دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی ،مائیک کوہن

Spread the love

صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیک کوہن نے کہا ہے 2016ء کے انتخابات کے سلسلے میں کی گئی دھاندلی ٹرمپ کے حکم پر کی اور اس پر شدید پچھتاوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک کوہن کا کہنا تھا الیکشن دھا ند لی پر جیسا امریکی اخبارنے لکھا وہ میں نے صدر ٹرمپ کے حکم اور ان کے مفاد کیلئے کیا، مجھے ایک ایسے شخص کی اندھی تقلید کرنے پر سخت پچھتاو ا ہے جو وفاداری کے قابل نہیں تھا۔امریکی اخبارنے خبر دی تھی مائیکل کوہن نے آن لائن عوامی رائے کا ڈیٹا صدر ٹرمپ کے حق میں کرنے کیلئے ایک آن لائن فرم کو پیسے دیئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں