امریکہ میں مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چار افراد گرفتار

Spread the love
حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزمان

امریکا میں مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 16 سالہ مشتبہ شخص کے گھر سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

امریکا میں بڑھتی مذہبی منافرت، نیویارک میں مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کی عمریں 18، 19، 20 اور سب سے کم عمر 16 سال ہے۔

مشتبہ افراد پر ہوم میڈ بم بنانے اور اسلحہ رکھنے سمیت مسلم کمیونٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے گریس میں 16 سالہ مشتبہ لڑکے کے گھر سے تین دھماکا خیز مواد جبکہ مختلف مقامات سے 23 بندوقیں برآمد کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں