امریکا، فلوریڈا بینک میں نا معلوم شخص کی فائرنگ، 5افراد ہلاک، متعدد زخمی

Spread the love

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔جمعرات کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں