الیکشن جیتنے کیلئے فکر مند مودی سرکار کا پاکستان کیساتھ مذاکرات سے پھر انکار

Spread the love

الیکشن جیتنے کیلئے فکر مندبھارت کی مودی سرکار نے پھر پاکستان کیساتھ مذاکرات سے پھر کر دیا۔ بھارتی حکام نے پا کستا ن پر الزام دھرتے ہوئے کہا اسلام آباد بات چیت میں سنجیدہ نہیں۔الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارتی وزارت خارجہ کے تر جما ن رویش کمار نے پاکستان کو مذاکرات میں غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔ اپریل میں انتخابات کی وجہ سے مودی سرکار پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ہی نہیں سکتی کیونکہ مودی کے مہان بھارت میں پاکستان مخالف بیان بازی ہی ووٹ بینک کی مضبوطی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے لیکن عقل کے عاری بھارت سے مثبت ردعمل کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

Please follow and like us:

اپنا تبصرہ بھیجیں