اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپنوزا کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

Spread the love

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔

ماریہ فرنینڈا اسپنوزا فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے، ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپنوزا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کشمیر سمیت اہم عالمی اورعلاقائی معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے متفقہ طور پر مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لئے ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

پولیو کا خاتمہ قومی ترجیحات میں شامل ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے دو سال درکار ہیں۔،صرف اردو،اردو نیوز،نیوز،اردو،sirfurdu,urdu news,urdu,news

اپنا تبصرہ بھیجیں