افغانستان ، ہلمندمیں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 16افرادہلاک

Spread the love

جنوبی صوبے ہلمند میں کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 16 عام شہری مارے گئے ، ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ یہ فضائی حملہ سنگین ضلع میں اس وقت کیا گیا، جب افغان فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان زوردار جھڑپ جاری تھی۔لمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ زیادہ تر ہلاک ہونے والے خواتین اور بچے ہیں، اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفتیش شروع کر دی گئی ،ایک افغان حکومتی اہلکار نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں16 عام شہری مارے گئے ۔ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں