طالبان کا فوجی ٹریننگ سنٹر پرحملہ،6 12اہلکارجاں بحق،30زخمی

Spread the love

افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے میں 126اہلکار جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق طالبان جنگجوبارود سے بھری گاڑی افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر کے مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، گھمسان کی لڑائی میں 126افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 30زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔افغان فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجووں کو مار دیا گیا جب کہ ایک نے بارودی کار دھماکے سے اڑا دی۔ حملہ آوروں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں