اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

Spread the love

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔
عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں