اسرائیل کو شام پر حملوں سے روکنا ضروری ہے، روسی حکومت

Spread the love

روس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ شام پر فضائی حملوں کے سلسلوں کو روک دے۔ روسی وزارت خارجہ نے ان فضائی حملوں کو اسرائیلی من مانی قرار دیا ہے۔ روسی حکومت کا یہ بیان رواں ہفتے کے دوران پیر21 جنوری کو کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں کے تناظر میں ہے، جن کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی حکومتی اہلکار ماضی میں یہ وضاحت دے چکے ہیں کہ شام میں کیے جانے والے حملے ماسکو کے ساتھ کیے گئے ایک سمجھوتے کا نتیجہ ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بدھ 23 جنوری کو ایسے حملے جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں