آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار۔

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا سے رواں سال مارچ میں ہونے والی 5 میچوںکی ون ڈے سیریز میں سے کچھ میچ کراچی یا لاہور میں کھیلنے کا کہہ رکھا ہے۔
آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کب جانا ہے اس کا فیصلہ تو بورڈ نے کرنا ہے البتہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہوگی وہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پیدا ہوا ہوں اور وہاں کرکٹ کھیلنا بڑا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں