بورے والہ ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں نامعلوم شخص بم رکھ کر فرار

Spread the love

مسلم لیگی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر سے شاپر میں رکھا گیا بم برآمد،شاپر میں بم کی اطلاع پر خوف ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزچوہدری فقیر احمد آرائیں کے دفتر میں نامعلوم شخص ایک شاپر میں بم رکھ کر فرار ہو گیا چند ہی منٹ بعد ایم این اے کے عملہ نے کرسی پر موجود مشکوک شاپر کو کھول کر دیکھا تو اس میں دیسی ساخت کا بنا ہوا بم تھا اسے دیکھتے ہی شاپر کو فوری طور پر ڈیرہ کے سامنے خالی جگہ پر رکھ دیا گیا اور اسکی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو1122، فائر بریگیڈ اور پولیس کو کر دی گئی ،لیگی ایم این اے دفتر میں بم رکھنے کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ریسکیو 1122کا عملہ،اے ایس پی بورے والا آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جبکہ فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیابم ڈسپوزل سکواڈ نے میڈیا کو بتایا یہ بم نہیں تھا البتہ دیکھنے میں بم ہی معلوم ہوتا تھا لیکن اس بارودی مواد موجودنہ تھا ایک لپ اسٹک کےساتھ شاپر میں بال بیرنگ بھر کر اسکو اس طرح باندھا گیا تھا کہ شکل سے بالکل بم ہی لگ رہا تھااس کا مقصد صرف خوف و ہراس پھیلانا تھا اس موقع پر لیگی ایم این اے چوہدری احمد آرائیں بھی پہنچ گئے اور انہوں نے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے شاپر رکھ کر جانےوالے نامعلوم شخص کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر کے اے ایس پی بورے والاکے حوالے کر دیں۔